
کسٹمر فوکس

دیانت داری
ہماری بنیادی
اقدار

ٹیم ورک

وطین ٹیلی کام پاکستان کی ایک معروف آئی سی ٹی کمپنی ہے جس میں الگ الگ صنعتوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کےمختلف اقسام کے پورٹ فولیو ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت میں ایک معروف ترین اداره ہونے کی حیثیت سے وطین کو اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان میں فائبر کنیکٹیوٹی کی بنیاد رکھی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار میں انقلاب آنے سے پاکستان میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے منظر نامے نے ترقی کی جس کا سہرا وطین کو جاتا ہے
صارفین کے طرز زندگی کو فعال اور بہتر بنانے کے اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے، ہم صنعت کے سرکرده سسٹم انٹیگریٹرز ہونے کے ساتھ ساتھ مربوط مواصلاتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے ون ونڈو آپریشنز ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کےذریعے کنیکٹیویٹی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کا احاطہ کرتے ہیں تاکہ تنظیموں کو تیزی سےبدلتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ ہم رفتار رکھا جا سکے۔ ملک میں انتہائی تجربہ کاراور مصدقہ ماہرین کی ایک بڑی ٹیم کے ساتھ، وطین مختلف کاروباری اداروں کے شعبہ جات کے لئے شروع سے آخر تک امداد اور سپورٹ کو یقینی بناتا ہے۔
وطین ظہبی گروپ کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے کو جدید حل کی فراہمی، سسٹمز اور خدمات کے ذریعے بہتر کرنا اور ایک ایسے ڈیجیٹل پاکستان کا تصور پیش کرنا ہے جو علاقائی مواصلاتی مرکز بننے کے لیےجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو۔
ہمیں پاکستان بھر میں کیریئرز، انٹرپرائزز، ایس ایم ایز اور صارفین کے لیے سرکرده ICTسروسز اور ڈیجیٹل سلوشنز فراہم کرنا ہے
ہمیں غیر معمولی معیار کی سروس اور عالمی معیار کے حل کے ذریعے شاندار کسٹمر ویلیو فراہم کرنا ہے۔
Copyright 2022 Wateen, All rights reserved. Designed and Developed by Bramerz