وطین سماجی ذمہ داری اور پائیدار کاروبار کو اہمیت دیتا ہے.کارپوریٹ اقدار کے مطابق, کمیونٹیز جن میں ہم کام کرتے ہیں ہیں ان کی خدمت کرنا اور ان کو فعال بنانا ہمارا نصب العین ہے
وطین میں صحت اور حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے. ہم نے اپنی افرادی قوت
کے لیے مختلف ویکسینیشن کیمپ قائم کیے ہیں جہاں انہیں کووڈ -19 کی پہلی اور دوسری خوراک
دی گی ہے- ویکسینیشن کی ان مہمات کو سپورٹ کرنے کے لیے ہماری ٹیموں نے باقاعدگی سے
آگاہی مہمات چالئی ہیں تاکہ ملازمین کو ویکسین لگوانے کی باقاعدہ طور پر حوصلہ افزائی کی جا
سکے
وطین نے تھیلسیمیا کی موروثی بیماریمیں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے کام کرنے والے مختلف
اسپتالوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا. ہماری ٹیموں نے ملک بھر میں وطین کے دفاتر میں خون کے
عطیہ کے مختلف کیمپ لگائے ہیں. ہمارے ملازمین نے بیماری کے خلاف اس جنگ میں چھوٹے
بچوں کی مدد کرنے کے نیک ارادے کے ساتھ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
Copyright 2022 Wateen, All rights reserved. Designed and Developed by Bramerz